25 اگست 2014 - 18:45
امریکہ کو نسلی امتیاز کے سخت مسائل کا سامنا ہے

روس کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے مختلف عالمی اداروں سے کہا ہے کہ امریکی پولیس کے تشدد آمیز رویے اور حکومت مخالف عناصر کو سختی سے کچلنے کی حکومتی پالیسی کے خلاف مشترکہ ایکشن گروپ تشکیل دیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق روس کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر سرگئی نوروف نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ امریکہ اپنے آپ کو جمہوریت کا نمونہ قرار دیتا ہے لہذا امریکہ کے اس متشدد رویے کے خلاف عالمی برادری کو غیرجانبدار نہیں رہنا چاہیے۔ سرگئی نوروف کا مذید کہنا تھا کہ امریکی ریاست میسوری کے جالیہ واقعات سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ کو نسلی امتیاز کے حوالے سے سخت مسائل کا سامنا ہے۔ ادھر روس کے پارلیمنٹ دوما میں انسانی حقو‍ق کمشن نے امریکی شہر فرگوسن میں انسانی حقوق کی پامالی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے ۔یاد رہے امریکی ریاست میسوری کے شہر فرگوسن میں نو اگست کو ایک سفید فام پولیس افسر ویلسن نے ایک سیاہ فام غیر مسلح امریکی شہری مائکل براؤن کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا جس پر فرگوسن میں سیاہ فاموں نے احتجاج کیا جسے امریکی پولیس سختی سے دبانے کی کوشش کررہی ہے ۔

.......

/169